Home نیوز پاکستان حارث رؤف کے ساتھ مداح کی بدتمیزی ،محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

حارث رؤف کے ساتھ مداح کی بدتمیزی ،محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

Share
Share

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ امریکا میں پیش آنے والے واقعے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جو خوفناک واقعہ پیش آیا اس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں جنہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ملوث شخص فوری طور پر حارث روف سے معافی مانگے بصورت دیگر اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک مداح سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس موقع پر حارث کی اہلیہ بھی انکے ساتھ موجود تھیں۔

اطلاعات کے مطابق فین نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آئے، موقع پر موجود افراد نے حارث روف اور جھگڑا کرنے والے شخص کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...