Home Uncategorized یونانی کوسٹ گارڈز پر تارکین وطن کو بحیرہ روم میں پھینکنے کا الزام

یونانی کوسٹ گارڈز پر تارکین وطن کو بحیرہ روم میں پھینکنے کا الزام

Share
Share

ایتھنز: غیر ملکی میڈیا نے یونانی کوسٹ گارڈز پر تارکین وطن کو بحیرہ روم میں پھینکنے کا الزام لگا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں ہوش روبا انکشافات نے سب کو حیر ان کردیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے 9 افراد کو مبینہ طور جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یونانی کوسٹ گارڈز نے اب تک 49افراد کو سمندری حدود سے بے دخل کیا، یہ افراد سمندر کی قاتل لہروں میں بے یارومدد گار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، غیر قانونی تارکین کوبغیر موٹر کے ربڑ سے بنی کشتیوں میں سوار کر کے سمندر میں چھوڑا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی تارکین وطن کی کشتی یونانی کوسٹ گارڈز کے سامنے سمندر میں ڈوب گئی تھی، کشتی پر پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے 700افراد سوار تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...