Home سیاست خیبر پختونخوا پولیس کا گرڈ اسٹیشنز میں گھسنے والوں پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا پولیس کا گرڈ اسٹیشنز میں گھسنے والوں پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: خیبر پختون خوا پولیس نے پیسکو تنصیبات پر حملہ کرنے یا گرڈ اسٹیشنز میں زبردستی گھسنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے تنازع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خود گرڈ اسٹیشن میں گھس کر بجلی بحال کرادی اسی طرح ایم پی اے فضل الہی نے بھی کیا، وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ تمام منتخب نمائندگان ایسا ہی کریں تاہم پولیس نے ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس نے متھرا میں زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ یہ مقدمہ تھانہ متھرا میں درج کیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے تحصیل متھرا کے چیئرمین انعام اللہ اور درجنوں ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...