Home سیاست وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون، عید کی مبارکباد اور دورہ پاکستان کی دعوت دی

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون، عید کی مبارکباد اور دورہ پاکستان کی دعوت دی

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز نے عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلیے مسلسل حمایت پر صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا جس کا محور تجارت اور سرمایہ کاری ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان متواتر اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر شیخ محمد بن زاید نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر، یو اے ای، کویت ، ترکیہ اور تاجکستان کے سربراہان کوبھی فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...