Home Uncategorized برطانوی کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے “شفاف مقناطیس”ایجاد

برطانوی کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے “شفاف مقناطیس”ایجاد

Share
Share

 

لندن:برطانیہ کی ایک کمپنی نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں نایاب زمینی عناصر سے پاک مقناطیس بنایا ہے جو صاف توانائی کی پیداوار میں انقلابی جدت لا سکتا ہے۔

کمپنی مٹیریل نیکسز کے مطابق یہ نیا مقناطیس مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صرف تین ماہ میں بنایا گیا ہے۔ جبکہ روایتی طریقہ کار میں نئے مٹیریل کی دریافت کا عمل اکثر اتنا تیز نہیں ہوتا۔

مستقل مقناطیس ہمارے اطراف موجود ہر گیجٹ میں موجود ہوتے ہیں اور ان سے وِنڈ ٹربائن، روبوٹ اور برقی گاڑیوں کی موٹر کے اہم پرزے بنائے جاتے ہیں۔ جیسے جیسے دنیا صاف تونائی پر منتقل ہوگی، مستقل مقناطیس کی ضرورت میں اضافہ متوقع ہے۔

اس دہائی کے آخر سے پہلے تک صرف برقی گاڑیوں کی صنعت میں ریئر ارتھ میگنٹس کی مانگ میں 10 گُنا تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ مقناطیس نایاب زمینی عناصر (جیسے کہ نیوڈائنمیئم اور ڈِسپروزیئم) سے بنائے جاتے ہیں۔ مزید برآں ان عناصر کی پیداوار چین میں ہوتی ہے اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل آسکتا ہے۔

معدنیات کے لیے کی جانے والی کان کنی کاربن اخراج کا سبب بنتی ہے اور مقامی لوگوں اور ماحول کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...