Home سیاست حکومت میں لاکر بٹھانے والے اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں، عمر ایوب

حکومت میں لاکر بٹھانے والے اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں، عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دورہ چین پر اُن کا استقبال ڈپٹی میئر نے کیا اور حکومت اس کو کامیاب دورہ کہہ رہی ہے، حکومت کا واسطہ چکمے والے لوگوں سے پڑھا ہے کیونکہ پہلے وہ لے کر آئے اور اب آرے سے سیٹ کاٹ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایک ملک کے نائب ناظم نے آپ کے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور وہاں داڑھی والا وفاقی وزیر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایک جعلی ارسطو نے بانی پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے اندر رکھنے کی بات کی، یہ ملک کیا کوئی بنانا ریپبلک ہے َ احسن اقبال جیسے بے ڈھنگے وزیروں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ان کا واسطہ چکمے والے لوگوں سے پڑھ گیا ، پہلے لاکر سیٹ پر بٹھایا اب آرے سے سیٹ کو کاٹ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...