Home نیوز پاکستان کے پی کو بجلی 10 روپے فی یونٹ دینے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

کے پی کو بجلی 10 روپے فی یونٹ دینے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا کو بجلی 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔

حکومتی رکن فضل الٰہی کی جانب سے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا بجلی بنانے کے ساتھ ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا بجلی بناتا ہے اور وفاق 70 سے 80 روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ بھی خیبر پختونخوا کے شہریوں کو برداشت کرنا پڑتی ہے ، اس لیے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنا قرار دیا جائے۔ ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پختونخوا کو دی جائے بعد ازاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...