Home نیوز پاکستان بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر نیپرا نے صارفین کے لئے فکسڈ چارجز عائد کر دیئے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

فکس چارجز صارفین کے بنیادی ٹیرف میں شامل کیے گئے ہیں، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کروا ئے گئے ہیں جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200 سے ایک ہزار روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی سے 200 روپے چارجز ادا کریں گے، 401سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے۔

اسی طرح 501 سے 600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ 601 سے 700 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 800 روپے ادا کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اسی طرح 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 1000 روپے چارجز ادا کریں گے اور ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین ماہانہ 1000 روپے چارجز ادا کریں گے اور 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین 2000 روپے دیں گے۔

ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین 1000 روپے ادا کریں گے جبکہ بی ٹو کیٹیگری میں 500 کلو واٹ تک کے صارفین 2000 روپے ادا کریں گے۔

پانچ ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے اور بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...