Home سیاست افواج پاکستان نے ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں ،شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،وزیراعظم

افواج پاکستان نے ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں ،شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،وزیراعظم

Share
Share

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں، وطن کیلئے قربانی دینے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

راولپنڈی کے سینٹ پال چرچ میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لیے کوشاں ہے، ہارون ولیم سمیت دیگر شہدا نے پاکستان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کیا، ان شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، لاکھوں افراد نے ہندوستان سے ہجرت کی اور قربانیاں دیں، 11 اگست 1947 کی تقریر میں قائداعظم نے فرمایا کہ پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہوگی، پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی میں مسیحی بھائیوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی، مسیحی برادری و دیگر اقلیتوں نےملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، تعلیمی میدان میں مسیحی برادری کی بہت سی کاوشیں ہیں۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ یہ جوان ہزاروں بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں، یہ جوان خود قربان ہوکر ماؤں کو بیوہ ہونے سے بچاتے ہیں، کچھ واقعات نے اس ملک میں بہت دلخراش یادیں چھوڑی ہیں ، ان سب کا ہمیں اس جہاں اوراگلے جہاں میں بھی جوابدہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا اعزاز ہے کہ وہ اپنے شہدا کے اہلخانہ سے بھرپور تعاون کرتے ہیں، ہمیں اس ملک کو صحیح معنوں میں دفاعی ملک بنانا ہے، اس ملک کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنانا ہے اور ماضی سے سبق حاصل کرکے ملک کی خدمت کرنی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ہارون ولیم اور ان کے خاندان کی قربانی سے ان کا نام ہمیشہ روشن رہے گا، آئیں اس بات کا عزم کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں جانے دیئے بغیراس ملک کو عظیم بنائیں گے۔

پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئیں، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزرا شریک ہوئے ، سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم کے علاقے سدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی...

وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی:وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے...

پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں،ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد:ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے...

برآمدات میں بتدریج اضافہ ،حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس...