Home سیاست سیکیورٹی معاملات کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑ دینا خطرناک روش ہے، وزیراعظم

سیکیورٹی معاملات کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑ دینا خطرناک روش ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملات کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑ دینا خطرناک روش ہے۔انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کا بھی دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے۔

یہ بات وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزرائے داخلہ بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں موجود رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ریاستی اداروں کامشترکہ فرض ہے، قومی سلامتی کا مسئلہ کافی عرصے سے نظرانداز ہوتا رہا ہے، پاکستان کو مختلف حوالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے، جرائم، منشیات اور اسمگلنگ کا دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے، انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کا بھی دہشت گردی سے جان لیوا تعلق ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں لیکن سیکیورٹی کے معاملات کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑ دینا خطرناک روش ہے، گزشتہ سالوں میں حکومتیں دہشت گردی کےحوالے سے بری الذمہ رہیں، گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے دہشت گردی کے مسئلے نے سر اٹھایا، انسداد دہشت گردی کے لیے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑےگا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...