Home Uncategorized سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

Share
Share

لندن:رہائشی سائز کے شمسی پینل نے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ یہ ریکارڈ سولر پینل کے موجودہ موڈیولز میں 7 فی صد سے زیادہ بہتری لا کر بنایا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایک اسٹاٹ اپ کمپنی آکسفورڈ پی وی نے جدید جنریشن کے ٹینڈم سولر سیل متعارف کرائے ہیں جو پیروسکائٹ نامی ’معجزاتی مواد‘ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے۔

پیرووسکائٹ آن سیلیکون ٹینڈم سولر سیل نے 26.9 فی صد کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ موجودہ بہترین سیلیکون موڈیولز سے 7.5 فی صد بہتر ہے۔

1.6 مربع میٹر رقبہ گھیرنے والے اور 25 کلو سے کم کا وزن رکھنے والے ان سولر پینلز کو آکسفورڈ پی وی نے گھریلو استعمال کے لیے ’آئیڈیل سائز‘ قرار دیا ہے۔

کمپنی کے فیچ ایگزیکٹیو ڈیوڈ وارڈ کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ پی وی کا ریکارڈ ساز موڈیول سولر پاور جنریشن میں واضح جدت پیش کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اعلان چین کے کمرشل سائز سولر پینل کے سورج کی روشنی کے 34.6 فی صد بجلی بنانے کے ریکارڈ کے بعد کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...