Home نیوز پاکستان سوات واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

سوات واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

Share
Share

پشاور / سوات: سوات میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کیپٹل پولیس آفس کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے مدین واقعے کی تحقیقات کیلیے 10 رکنی جے آئی ٹی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور سینئر پولیس افسران کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کی مانیٹرنگ ڈی آئی جی مالاکنڈ کریں گے۔

واقعے کے مقدمے میں دو ہزار افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن کیخلاف کارروائی کیلیے متعلقہ افراد کے سیلولر ڈیٹا، شناخت میں نادرا سے مدد لی جائے گی۔

اُدھر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاسی ، اعلی شخصیت بھی نہیں پہنچیں جبکہ جھڑپ میں 11 افراد اور پ 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور مشتعل مظاہرین نے دو موٹرسائیکلیں ، پانچ گاڑیاں بھی نذر آتش کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدین پولیس نے پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے نفری مانگی تھی۔ اس کے علاوہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مقامی ایس ایچ او مبینہ ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں ناکام رہا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...