Home سیاست توہین آمیز گفتگو ، ثنا اللہ مستی خیل کے بجٹ سیشن میں شرکت پر پابندی عائد

توہین آمیز گفتگو ، ثنا اللہ مستی خیل کے بجٹ سیشن میں شرکت پر پابندی عائد

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران نازیبا تقریر کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے رکن مستی خیل پر بجٹ سیشن میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

بجٹ سیشن کے دوران سنی اتحاد کونسل کے رکن مستی خیل نے اپنی تقریر کے دوران نازیبا جملے ادا کیے، جس پر حکومتی اتحاد کی خواتین اراکین نے شدید احتجاج کیا جبکہ اس دوران لیگی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس کو کچھ دیر کیلیے ملتوی کیا تو خواتین اراکین نے اسپیکر کے چیمبر کے سامنے دھرنا دیا اور مستی خیل کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا، اس کے بعد بعد ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے دوبارہ اجلاس شروع ہوا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2002 سے اسمبلی کا رکن ہوں اور یہاں کبھی کسی رکن نے ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے، میرے پاس مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

ایاز صادق نے مستی خیل کی بجٹ سیشن میں شرکت پر پابندی کے حوالے سے ایک تحریک پیش کی جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

تحریک کے متن میں کہا گیا کہ ثنا اللہ مستی خیل پورے بجٹ اجلاس میں ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ تحریک منظور ہونے کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

اسمبلی اجلاس کے بعد سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز گفتگو کو سپورٹ نہیں کر سکتی، ثناء اللہ مستی خیل کی زبان پھسل گئی تھی اور انکا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ثناء اللہ مستی خیل اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...