Home نیوز پاکستان اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے تین دہشت گرد پکڑے گئے ،پولیس ذرائع

اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے تین دہشت گرد پکڑے گئے ،پولیس ذرائع

Share
Share

سوہاوہ: سوہاوہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، جبکہ ان کے دو دیگر ساتھی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سوہاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ دس روز قبل ڈومیلی موڑ پر اے این ایف کے تین جوانوں کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

دہشت گردوں کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد روپوش ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے سوہاوہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوہاوہ پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کی، گرفتار دہشت گردوں میں بلال حیدر، سید عابد علی اور غفران عباس شامل ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...