Home Uncategorized علم کی تشنگی ،خاتون نے 105 برس کی عمر میں ماسٹرز ڈگری مکمل کر لی

علم کی تشنگی ،خاتون نے 105 برس کی عمر میں ماسٹرز ڈگری مکمل کر لی

Share
Share

واشنگٹن:دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر لی۔

105 سالہ ورجینیا ہسلوپ نے 1940ء میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور فوراً ہی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے آگے پڑھنا شروع کر دیا تھا۔

اس وقت ورجینیا کے منگیتر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادی کر لی اور ورجینیا ہسلوپ کو اپنا فائنل تھیسز جمع کروانے سے پہلے ہی یونیورسٹی کیمپس چھوڑ کر جانا پڑا۔

اب اتوار کے روز اسٹینفورڈ کے گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن کے ڈین ڈینیئل شوارٹز نے ورجینیا ہسلوپ کو ماسٹرز کی ڈگری دی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...