Home Uncategorized شبیر جان کی بیٹی یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شبیر جان کی بیٹی یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گزشتہ شب کراچی میں شبیر جان کی بیٹی یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

یشمیرا جان نے اپنے نکاح پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اْن کے دولہا میاں نے بھی اپنی دلہنیا کی طرح گولڈن رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

نکاح کی تقریب میں پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں ہمایوں سعید، شائستہ لودھی، اْشنا شاہ، روبینہ اشرف، صدف کنول، بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، نبیل ظفر، زیبا بختیار سمیت دیگر شامل تھے۔

مداحوں کی جانب سے شبیر جان کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ شبیر جان کی بیٹی یمشیرا بھی اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں، اْنہوں نے ڈرامہ سیریل “خودسر” میں “ردا” نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...