Home سیاست تعلیمی شعبے کے فروغ اور تعلیمی ایمرجنسی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

تعلیمی شعبے کے فروغ اور تعلیمی ایمرجنسی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

Share
Share

اسلام آباد: تعلیمی شعبے کے فروغ اور تعلیمی ایمرجنسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

ٹاسک فورس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے، وفاقی وزرائے تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم ٹاسک فورس کے کنوینئر ہوں گے، صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکرٹریز تعلیم بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس کے کو کنوینئر ہوں گے، یونیسیف، یونیسکو، ڈبلیو ایف پی، جائیکا، اے ڈی بی کے کنٹری ہیڈ ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے، نجی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...