Home سیاست عزم استحکام آپریشن سے آبادیوں کی نقل مکانی نہیں ہوگی اور مخصوص علاقے میں بھی نہیں ہو گا ،وزیراعظم

عزم استحکام آپریشن سے آبادیوں کی نقل مکانی نہیں ہوگی اور مخصوص علاقے میں بھی نہیں ہو گا ،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے اس آپریشن سے آبادیوں کی نقل مکانی نہیں ہوگی اور مخصوص علاقے میں بھی نہیں ہو گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں عزم استحکام آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے اس آپریشن سے آبادیوں کی نقل مکانی نہیں ہوگی اور مخصوص علاقے میں بھی نہیں ہو گا ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی لڑائیوں کی بجائے اس آپریشن کو سپورٹ کرنا ہو گا انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشتگردوں کیخلاف کاروائی ہو گی۔عزم استحکام کے تمام پہلووٴں پر مشتمل ایک قومی وژن ہے جس میں سیاسی سفارتی اور دیگر پہلو پہلو بھی ہوں گے۔

وزیراعظم نے بجٹ اجلاس کے دوران وزراء کو پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...