Home Uncategorized فضا علی شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں

فضا علی شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں

Share
Share

کراچی: اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے کہا کہ میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے شاید میرا جہیز بھی جمع کر لیا ہوگا۔

اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے سوشل میڈیا پر بیان میں اپنی شادی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز، بلاگرز اور ٹی وی چینلز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں۔

فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ میں کام کے سلسلے میں لندن یا نیویارک جاوٴں تو میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں۔ کیا میں جہاں کام یا گھومنے کے لیے جاوٴں وہاں جا کر شادی کرلیتی ہوں۔ میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے شاید میرا جہیز بھی جمع کر لیا ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سمجھنا چاہئیے کہ ایسی جھوٹی افواہوں اور خبروں پر دل دکھتا ہے اور پریشانی ہوتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...