Home Uncategorized اسرائیل کا گھر پر میزائل حملہ ،اسماعیل ہانیہ کی بہن سمیت خاندان کے 13 افراد شہید

اسرائیل کا گھر پر میزائل حملہ ،اسماعیل ہانیہ کی بہن سمیت خاندان کے 13 افراد شہید

Share
Share

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ کی بہن کے مکان پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسماعیل ہانیہ کی بہن اور ان کے خاندان کے 13 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اپنے خاندان کے ہمراہ ساحل کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں رہائش پذیر تھیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا فوجی طیاروں نے شتی پناہ گزین کیمپ کی دو عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ان عمارتوں میں حماس کے کمانڈرز موجود تھے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں جس عمارت کو نشانہ بنایا ان میں ایک مکان اسماعیل ہنیہ کی بہن کا تھا۔ حملے میں بہن اور 13 دیگر رشتہ دار شہید ہوگئے۔

 

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل بھی اسماعیل ہنیہ کے خاندان کو اسی علاقے میں ایک کار پر سفر کے دوران نشانہ بنایا تھا جس میں اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم، عامر اور محمد کے علاوہ پوتے بھی شہید ہوگئے تھے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ 86 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...