Home Uncategorized افغان وزیر خارجہ کا کپتان راشد خان سے رابطہ، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

افغان وزیر خارجہ کا کپتان راشد خان سے رابطہ، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

Share
Share

 

کابل:افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان سے رابطہ کیا اور انہیں ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے افغانستان ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ 1 کے اہم میچ میں دو روز قبل آسٹریلیا اور آج بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی اور راشد خان کے درمیان بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد رابطہ ہوا۔

وزیر خارجہ نے ٹیم کےکپتان کو سیمی فائنل تک رسائی پر مبارکباد دی۔

امیر خان متقی نے راشد خان اور افغان ٹیم کےلیے مزید کامیابیوں کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...