Home سیاست شیری رحمان نے سینیٹ قرارداد پر شبلی فراز سے شکوہ کر دیا

شیری رحمان نے سینیٹ قرارداد پر شبلی فراز سے شکوہ کر دیا

Share
Share

 

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز سے شکوہ کردیا۔

شیری رحمان نے کہاکہ کل آپ کا رویہ افسوسناک تھا، آپ کو قرارداد بھیجی، وفاقی وزیر قانون 2 مرتبہ سائن کرانے گئے لیکن آپ لوگوں نے دستخط ہی نہیں کیے، افسوس ہوا کہ قرارداد متفقہ طور پر پاس نہیں ہوئی۔

اس پر شبلی فراز نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو قرارداد منظور کرانے کے بعد دکھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھی قرارداد نہیں دی گئی، انہیں جو کہا گیا وہ الگ ہے مگر وہ منافق نہیں ہیں۔

اس معاملے پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انہوں نے چھپ کر تو دستخط نہیں کروائے، بتایا تھا کہ بے ضرر سی قرارداد ہے، ایوان کا تقدس برقرار رکھنا سب کی ذمے داری ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...