Home سیاست آپریشن عزم استحکام، تحریک انصاف کا قبائل امن جرگہ اور وزیراعلیٰ کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

آپریشن عزم استحکام، تحریک انصاف کا قبائل امن جرگہ اور وزیراعلیٰ کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تحفظات پر قبائل امن جرگہ اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی قبائل امن جرگہ کے بعد وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا، جس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا، کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ کل بروز بدھ رینگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب تین بجے منعقد ہوگا، جس میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

مشیر اطلاعات کے مطابق جرگے میں قبائلی آضلاع میں امن امان اور عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جبکہ جرگے میں قرارداد پاس کی جائیں گی جسے بعدازاں وزیر اعلی خیبر پختون خوا کو پیش کیا جائے گا اور پھر ان قراردادوں کو پارلیمنٹ و خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...