Home سیاست دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے نہیں روکا جاسکتا، شازیہ مری

دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے نہیں روکا جاسکتا، شازیہ مری

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پی پی کی جانب سے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے نہیں روکا جاسکتا۔

ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی تصدیق کی اور اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں عزم استحکام آپریشن پر بات ہوئی، پیپلزپارٹی دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر سیاسی فریقین کو آن بورڈ نہیں لیا گیا، ہم اس معاملے پر سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ حکومت سیاسی فریقین کو عزم استحکام آپریشن پر آن بورڈ لیا جائے تاکہ سیاسی فریق آپریشن کی ذمہ داری لیں۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ضروری ہے، بلاول بھٹو عزم استحکام آپریشن کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے تک شہری خود کو محفوظ تصویر نہیں کر سکتے، اس لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔

پی پی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی ،انتہاء پسندی کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے، عزم استحکام آپریشن کے پلان پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے کیونکہ قوم نے امن کیلئے 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امن ملک کی ترقی کا ضامن ہے اور اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

سازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے روکا نہیں جا سکتا۔

Share
Related Articles

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکہ ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

نوشہرہ:خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے...

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسحاق ڈار کو فون، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی...

تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کی قیادت میں ملاقات متوقع

اسلام آ باد:پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جمعیت علمائےاسلام (ف)...

خضدار میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے سبب تین افراد جاں بحق...