Home سیاست عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

Share
Share

اسلام آباد: عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟، عدالت محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر عدالت نے چند روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان کو کیس میں ریلیف ملے گا یا نہیں؟، محفوظ فیصلہ آج 3 بجے سنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے، عمران خان اس وقت صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاوٴنڈ کیس، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج 9 مئی کے مقدمات میں بھی ضمانت پر ہیں۔

ایف آئی اے ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی سے دو بار اڈیالہ جیل میں تفتیش کر چکی ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف تاحال کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، فی الوقت بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی اور نیا کیس بھی دائر نہیں ہوا، عدت میں نکاح کیس میں فیصلہ حق میں آنے کی صورت عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ہیں۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...