Home سیاست صوبے کے لئے بہترین کام کرنے پراداکارہ میرا مریم نواز کی مداح بن گئیں

صوبے کے لئے بہترین کام کرنے پراداکارہ میرا مریم نواز کی مداح بن گئیں

Share
Share

لاہور: فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بڑی مداح ہیں اور مریم نواز صوبے کیلئے بہترین کام کررہی ہیں۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہاتھ میں فیکچر سے ان کی شوٹنگز رک گئی تھیں اور وہ اب دوبارہ فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جلد اہم پروجیکٹس میں نظر آئیں گی، خلیل الرحمان قمر تیس اقساط پر مشتمل ایک ڈراما لکھ رہے ہیں وہ اس میں بھی بھی نظر آئیں گی۔

 

شادی کے سوال پر میرا نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جسے ان سے شادی کا دعویٰ ہے وہ سامنے آئے کیوں کہ میڈیا نے تو ان کی شادی ضرور کروانی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کا اصل فوکس کام پر ہے جبکہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...