Home Uncategorized روسی صدر کے سخت ناقدمارک روٹ نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب

روسی صدر کے سخت ناقدمارک روٹ نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب

Share
Share

ایمسٹر ڈیم: روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سخت ناقد اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک روٹ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے دوست اور زبردست حامی ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر کڑی تنقید کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

57 سالہ مارک روٹ 14 سال سے نیدر لینڈ کے وزیراعظم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے 14 اکتوبر 2010 کو وزیراعظم کا عہدے کا حلف اُٹھایا تھا۔

نیٹو کے موجودہ سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ دس برس کے لگ بھگ خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے جس کے لیے نئے امیدوار کے طور پر نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کا انتخاب کرلیا گیا۔

 

مارک روٹ یکم اکتوبر سے سیکریٹری جنرل نیٹو کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹو کے طاقتور ہونے کے حامی رہے ہیں اور ان کی تقرری روس کے لیے پریشان کن ثابت ہوسکتی ہے۔

نیٹو کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے اپنے پیشرو کے طور پر مارک روٹ کی نامزدگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کو اچھے ہاتھوں میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل کے نام کے اعلان پر روس نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے حامی مارک روٹ کی تقرری سے نیٹو کے روس سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا امکان نہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...