Home Uncategorized کینیڈین امیدوارملکی تاریخ میں کوئی ووٹ نہ لینے والا پہلا امیدوار بن گیا

کینیڈین امیدوارملکی تاریخ میں کوئی ووٹ نہ لینے والا پہلا امیدوار بن گیا

Share
Share

ٹورونٹو: کینیڈامیں وفاقی انتخاب میں حصہ لینے والے ایک امیدوار نے صفر ووٹ لے کر تاریخ رقم کر دی اور ملکی تاریخ میں کوئی ووٹ نہ لینے والا پہلا امیدوار بن گیا۔

ٹورونٹو میں منعقد ہونے والے ایک ضمنی الیکشن میں 84 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے ایک فیلکس-اینٹوئن ہیمل بھی تھے۔

فیلکس ہیمل اس دوڑ میں وہ واحد امیدوار تھے جنہوں نے صفر ووٹ حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اپنے آپ کو ووٹ نہیں ڈالا کیوں کہ وہ ٹورونٹو کے رہائشی نہیں ہیں اس لیے وہ ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں تھے۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے نتائج دیکھے تو سوچا کہ وہ ایک ایسے امید وار ہیں جس پر سب کا اتفاق ہے سب نے مجھے ووٹ نہ دینے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...