Home نیوز پاکستان غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Share
Share

کراچی: غیر ملکی ایئر لاٸن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، ایئر عربیہ کی پرواز کٹھمنڈو سے شارجہ جا رہی تھی۔

ایئر عربیہ کی پرواز کے فضاٸی میزبان انس کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئر عربیہ کے فضاٸی میزبان کا تعلق مراکش سے ہے۔

فضاٸی میزبان کی دوران پرواز سانس لینے میں دشواری کے باعث طبیعت بگڑی، پرواز جیسے ہی پاکستانی کی حدود میں داخل ہوٸی تو کپتان نے فوری طور طیارے کا رخ رحیم یار خان سے کراچی کی طرف موڑا۔

ایئر عربیہ کے فضاٸی میزبان کو سی اے اے کے ڈاکٹرز نے چیک کیا تاہم طبیعت زیادہ خرابی پر غیر ملکی فضائی میزبان کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...