Home نیوز پاکستان پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔

کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے ہوگا۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔ پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت 15 جولائی تک مؤثر رہے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...