Home نیوز پاکستان بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکہ ،خاتون اور دو بچے جاں بحق

بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکہ ،خاتون اور دو بچے جاں بحق

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں ہونے والے دھماکے میں خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ٹائم ڈیوائس بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے میں خاتون اور بچوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

اُدھر عوامی نیشنل پارٹی نے کیچ میں بم دھماکے اور خواتین و بچوں کے جاں بحق ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔

ترجمان اے این پی نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب میں روا نہیں، ایسی کارروائیوں میں ملوث لوگ انسانیت کے دشمن ہیں، حکومت اور متعلقہ ادارے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور انکو نشان عبرت بنایا جائے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...