Home Uncategorized ورزش کینسر کے مریض کے زندہ رہنے کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے،تحقیق

ورزش کینسر کے مریض کے زندہ رہنے کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے،تحقیق

Share
Share

نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش کینسر کے علاج کے لیے دی جانے والی ادویات کے اثر اور مریض کے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ تھکے ماندہ پٹھوں کی درستی کے لیے جسم کی جانب سے جاری کیے جانے والے پروٹین بھی کینسر کے خلیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

امریکا کے نیو یارک گروس مین اسکول آف میڈیسن کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ کینسر میں مبتلا چوہوں کی ہفتے میں پانچ دن 30 منٹ کی ورزش کینسر کے خلیوں کے بننے میں 50 فی صد تک کمی کا سبب بنی۔

ایک اور ٹیسٹ میں دیکھا گیا کہ وہ چوہے جو تین ہفتوں تک مستقل ٹریڈ مِل پر دوڑے ان میں رسولی کے وزن میں 25 فی صد تک کمی واقع ہوئی۔

اپنے نظریے کو چوہوں پر ثابت کرنے کے بعد سائنس دانوں نے 2017 میں پتے کے کینسر میں مبتلا 75 مریضوں پر کی جانے والی آزمائش کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

مریضوں کے گروپ کو سرجری کراونے سے قبل ایک گھنٹے کی سخت ورزش اور ہر ہفتے 90 منٹ کی ایروبک ورزش کرنے کے لیے کہا گیا۔

وہ لوگ جنہوں نے چھ ہفتوں کی اس ٹریننگ میں حصہ لیا ان کے ٹریننگ نہ کرنے والوں کی نسبت زندہ رہنے کے امکانات 50 فی صد زیادہ تھے۔

سائنس دان کافی عرصے سے یہ بات کر رہے ہیں کہ ورزش کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں لیکن یہ تحقیق بتاتی ہے کہ ورزش اس بیماری میں مبتلا مریضوں کے علاج میں بھی مدد کر سکتی ہے۔

سائنس دان پُر امید ہیں کہ یہ دریافت کینسر میں مبتلا افراد کے لیے کسی بہتر علاج کی جانب لے کر جاسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...