Home Uncategorized برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ کل ہوگی

برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ کل ہوگی

Share
Share

لندن: برطانیہ میں پارلیمنٹ کی 650 کی نشستوں کے لیے کل رائے شماری ہوگی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی اور اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کے درمیان کل 4 جولائی کو کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ریفارم یوکے نامی جماعت بھی سرپرائز دے سکتی ہے۔

کل ہونے والے عام انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

جنرل الیکشن میں 4 ہزار 500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

عوامی سروے اس بار حکمراں جماعت کے لیے مثبت اشارے نہیں دے رہے ہیں۔ ریفارم یوکے نامی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ووٹس کاٹے گی جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کو ہوگا۔

برطانیہ میں اگلے 5 برسوں تک بھی حکومت قائم کرنے میں حکمراں جماعت کامیاب ہوسکے گی یا اپوزیشن جماعت کی قمست جاگ اُٹھے گی۔ اس کا فیصلہ کل ہوجائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...