Home Uncategorized اداکارہ مومنہ اقبال نے مداحوں سے اہم اپیل کردی

اداکارہ مومنہ اقبال نے مداحوں سے اہم اپیل کردی

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال کے بعد دلبرداشتہ ہوکر مداحوں سے درخواست کردی۔

مومنہ اقبال کے والد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اداکارہ اور اُن کے مرحوم والد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔

مرحوم والد کی ایڈیٹ شدہ ویڈیوز دیکھ کر مومنہ اقبال کو غصہ آگیا اور پھر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ میری آپ سب سے گزرش ہے کے میرے بابا کی کوئی بھی ویڈیو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور نہ ہی مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کریں، میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ لوگ کچھ اور نہیں کرسکتے تو براہِ کرم، میرے بابا کے لیے دُعا کریں، میں کبھی اپنے خیال میں بھی نہیں سوچ سکتی کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے بابا مجھے کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ وہ ہر لمحہ میرے پاس میرے ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں، میں اُنہیں محسوس کرسکتی ہوں لہٰذا آپ لوگ مجھے نہ بتائیں کہ میرے بابا کہاں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے تھے، اداکارہ نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...