Home کھیل ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا،پاکستانی ٹیم نے دو برانز میڈلز جیت لئے

ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا،پاکستانی ٹیم نے دو برانز میڈلز جیت لئے

Share
Share

کراچی: 120 ویں ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا 2024 میں کراچی بوٹ کلب نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو برانز میڈلز اپنے نام کرلیے۔

آسٹریا کے شہر ویانا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پریزہ ہاورون، مرضیہ امیر شاہ میراں شاہ اور کاظمہ اعجاز پر مشتمل کراچی بوٹ کلب کی ٹیم نے انڈر17 گرلز کاسکس لیس فور ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل جیت لیا۔

انڈر 17 بوائز کوارڈرپل اسکل ایونٹ میں سوئم رہ کر کانسی کا تمغہ پانے والی ٹیم میں عبداللہ فیصل شیخ، دانیال سلمان، محمد ابیان اور محمد علی قریشی شامل تھے۔

چیمپئن شپ میں 30 ممالک اور کلبز کی ٹیمیں شریک ہیں جبکہ پاکستان بوٹ کلب کے اسکواڈ میں 38 بوائز اور گرلز کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...