Home Uncategorized معروف شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

Share
Share

کراچی :پاکستان کی معروف شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں ۔ مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ناہید انصاری کے انتقال کی اطلاع دی،شیف کے انتقال کی افسوسناک خبر پر مداح غم سے نڈھال ہیں۔

ناہید انصاری کا شمار پاکستان کی نامور شیفس میں ہوتا تھا، اْنہوں نے نامور ٹی وی چینلز پر کوکنگ کے پروگرام کیے، اْن کی نرم مزاج شخصیت کی وجہ سے ہر کوئی اْنہیں بیحد پسند کرتا تھا۔

شیف ہونے کے ساتھ ساتھ وہ کوکنگ، بیکنگ اور ہینڈی کرافٹ کی کلاسز بھی دیتی تھیں، وہ بہت مہذب، مہربان اور نرم لہجے میں بولنے والی شخصیت تھیں لیکن گزشتہ روز اچانک اْن کے انتقال کی خبر سامنے آئی جس نے ناہید انصاری کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ناہید انصاری کے انتقال کی اطلاع دی، اْنہوں نے ناہید انصاری کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ ناہید آپا انتقال کرگئی ہیں۔

سدرہ اقبال نے ناہید انصاری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اْن کی خدمات اور صلاحیتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ہم ان کی مغفرت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دْعاگو ہیں۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ! ناہید انصاری کے اہل خانہ کو عاجزی کے ساتھ یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔

ناہید انصاری کو 5 جولائی کی شب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...