Home سیاست حکومت بیساکھوں کے سہارے بیٹھی ہے،ا علی امین گنڈاپور

حکومت بیساکھوں کے سہارے بیٹھی ہے،ا علی امین گنڈاپور

Share
Share

راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ یہ حکومت بیساکھوں کے سہارے بیٹھی ہے، نہ ہی آئین کو مان رہی ہے نہ عدالتوں کو، ملک میں سزاوجزا نہیں ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ہوئی تو یہ پوری قوم کی طرف سے بھوک ہڑتال ہوگی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، ہم ہمیشہ شخصیات کی بات نہیں اداروں کی بات کرتے ہیں ، نوازشریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے ہیں ، تھانہ کینٹ میں لیگل طریقے سے نوازشریف کیخلاف پرچہ درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مینڈیٹ واپس کریں۔ اگر بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ہوئی تو یہ پوری قوم کی طرف سے بھوک ہڑتال ہوگی۔

علی امین گنڈاپور نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی نہ دیں ، جھوٹی گواہیاں دیکر پراٹھے کھاسکیں گے ، نہ سگریٹ پی سکیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...