Home Uncategorized صہیونی فورسز کی غزہ کے سکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کی غزہ کے سکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیل نے مرکزی غزہ میں النصیرت اسکول پر بمباری کرکے 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسکول پر ہونے والی اسرائیلی بمباری سے 16 افراد شہید اور 50 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان محمود باسل کا کہنا تھا کہ شہدا کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول پر حملے کا مطلب یہ ہے کہ غزہ میں ان شہریوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے جو اپنے گھر چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسرائیل نے اس سے قبل بھی النصیرت کیمپ میں قائم ایک گھر پر بمباری کرکے 10 افراد کو شہید کردیا تھا اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

وزارت صحت نے شہدا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والے اعداد شمار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 فلسطینیوں کو شہید اور 100 افراد کو زخمی کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید فلسطینیوں میں 5 مقامی صحافی بھی شامل ہیں، جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں جاں بحق صحافیوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ جنگ میں اب تک شہدا کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...