Home Uncategorized بھارت میں مضحکہ خیز ترجمے والا سائن بورڈ سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں مضحکہ خیز ترجمے والا سائن بورڈ سوشل میڈیا پر وائرل

Share
Share

کرناٹکا:کرناٹکا میں ایک ہائی وے پر نصب ایک ایمرجنسی سائن بورڈ اپنے انگریزی کے مضحکہ خیز ترجمے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔

کوڈاگو کنیکٹ نامی سوشل میڈیا صارف نے سائن بورڈ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا، “فوری طور پر ایک حادثہ رونما کریں۔” سائن بورڈ مقامی زبان کناڈا کا غلط ترجمہ ہے جس میں کہا گیا ہے “آواسراو اپگھاٹکے کرنا” یعنی تیز رفتاری حادثے کا سبب بنتی ہے۔

غلط ترجمے نے انٹرنیٹ صارفین کو کافی محضوظ کیا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے سائن بورڈز کا انگریزی میں ترجمہ کرنے میں حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے، وہیں دوسروں نے اس غلطی کو دلچسپ پایا ہے۔

ایک صارف نے مذاق میں کہا کہ حد ہے، اس کے لیے بھی chatgpt استعمال کرنا پڑا۔ ایک اور نے لکھا کہ فوراً کے بعد ایک کوما لگ جائے تو معنی بالکل ہی بدل جائیں۔

تیسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کناڈا کی اہمیت زیادہ ہے انگریزی کی نہیں ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...