Home نیوز پاکستان پاک آرمی نے کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا

پاک آرمی نے کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا

Share
Share

 

اسلام آباد: پاک آرمی نے کامیاب ریسکیو مشن سرانجام دیتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو بگڑتی صحت کے پیش نظر کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کیا گیا، ثمینہ بیگ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے لیے جانے والی مہم کا حصہ تھیں جس میں پاکستانی اور اٹلی کےکوہ پیما شامل تھے۔

5 جولائی کو ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوئی اور بگڑتی ہوئی حالت کی وجہ سے انہیں کوہ پیما مشن چھوڑنا پڑا۔ ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کو کے ٹو بیس کیمپ منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں گھوڑے پر واپس اسکولی لے جایا گیا۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلیے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکی۔ جس کے بعد ثمینہ بیگ کواسکولی سے آج صبح 10 بجےکے قریب بذریعہ سڑک منتقل کرنا شروع کیا گیا۔

اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی سی ایم ایچ اسکردو میں تیار ہے۔

ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...