Home نیوز پاکستان بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری ، پی آئی اے کا ردعمل آگیا

بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری ، پی آئی اے کا ردعمل آگیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بحرین میں تعینات مینیجر کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر پی آئی اے نے بھی اپنا مؤقف جاری کردیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کےک ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان پی آئی اے کے شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا ہے جس کے بعد مسافروں سے رابطہ کر کے انہیں رہ جانے والا سامان پہنچا دیا جاتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحرینی سیکورٹی حکام کی جانب سے ایئر پورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کاروائی کا آغاز کیا گیا جبکہ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے، پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کے لئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور مسلسل رابطے میں ہے، ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

پی آئی اے نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کیلیے مامور کیا جبکہ وہاں کے وکیلوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...