Home نیوز پاکستان ڈی آئی خان میں چلتی کار پر فائرنگ ، اے ایس آئی 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

ڈی آئی خان میں چلتی کار پر فائرنگ ، اے ایس آئی 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

Share
Share

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا میں چلتی کار پر فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی پولیس اپنے 3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں لکی مروت انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے ساتھ چلتی کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس افسر اے ایس آئی سعد اللہ خان تترخیل 3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئے جب کہ واقعے میں کار میں موجود خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ تینوں بچے اے ایس آئی سعد اللہ خان کے بھانجے تھے۔

اے ایس آئی سعد اللہ خان کار میں خواتین و بچوں سمیت علاج معالجے کے لیے پشاور جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے ساتھ ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...