Home سیاست ججز سے بہتر فیصلے کی امید ہے، مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ہمیں ملیں گی،بیرسٹر گوہر

ججز سے بہتر فیصلے کی امید ہے، مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ہمیں ملیں گی،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا حق تھا ریزرو سیٹیں ہمیں ملیں ججز سے بہتر فیصلے کی امید ہے، مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ہمیں ملیں گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو زیادہ سے زیادہ وہ مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں جو اس کی جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق ہو، کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارا حق تھا ریزرو سیٹیں ہمیں ملیں، 67خواتین اور 11سیٹیں اقلیتوں کی ہیں جو ہمیں نہیں دی گئیں، ہمیں سپریم کورٹ سے بہت امید ہے، آج کہا جاتا ہے سنی اتحاد کونسل نے کوئی سیٹ جیتی ہے یا نہیں، حامد رضا کے پیپر پر بھی سنی اتحاد کونسل لکھا ہوا تھا، پی ٹی آئی سے الائنس کی صورت میں آزاد امیدوار کے طور پر نشان الاٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سخت حالات میں دسمبر میں اپنے تمام امیدوارواں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائی، پاکستان کے 859 حلقوں میں ہم نے 828 کو ٹکٹس دیئے، عورتوں کے لیے بھی ترجیحی لسٹ جاری کی گئی تھی، ان کو کہا گیا تھا کہ کاغذات فائل کریں، اس کی سکروٹنی بھی ہونی مگر بد نیتی پر الیکشن کمیشن نے خواتین کی سکروٹنی 29 تاریخ تک نہیں کی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس کے بجائے 29 کو الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ ہم ان سب کی سکروٹنی 13 جنوری کو کریں گے، اسی دن سپریم کورٹ کا فیصلہ رات 11 بجے آیا مگر اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد نشانات الاٹ کردیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹیں ہم جیت کر آئے تو ہمارے امیدواروں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کی، ہم نے 780 پیج کے کاغذات فائل کیے الیکشن کمیشن میں اور کمیشن نے اسے مانا بھی، اس کے باوجود کے ہمارا حق تھا کہ ہمیں مخصوص نشتیں ملتی، ہمیں وہ نہیں دی گئیں، ہم اس وجہ سے سپریم کورٹ میں موجود ہیں، انہی کی وجہ سے سینیٹ الیکشن خیبرپختوا میں نہیں ہوئے، ہمیں سپریم کورٹ کے ججز سے امید ہے، خوشی ہوتی کہ اگر آج ہی آرڈر آجاتا، امید ہے 2،3 دن میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سینیٹ بھی نامکمل ہے، سینیٹ کے الیکشن ان ریزرو سیٹوں کی وجہ سے آج تک کے پی میں نہیں ہوئے، ہمیں سپریم کورٹ کے 13ججز سے بہت امید ہے۔

رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عوام کو حقیر ماننے کی کوشش کی گئی، ہم عوام کا مقدمہ لے کر آئے تھے، جس کو عوام نے ووٹ دیا اس کو پارلیمان میں ہونا چاہیے، ان سیٹوں کو مال غنیمت نہ سمجھا جائے،ہم نے اپنا حق عدالت سے مانگا ہے،اب عدالت اپنا فیصلہ دے۔

رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے کہا کہ اللہ کرے ریزرو سیٹوں کا فیصلہ ٹھیک آئے، سلمان اکرم راجہ نے اعلیٰ عدالت میں عوام کی آواز پہنچائی، سلمان اکرم راجہ نے تمام پارٹی ورکرز خواتین کی ترجمانی کی، امید ہے خواتین کی نشستیں ان کو ملیں گی۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد نے کہا ہے کہ آپ نے اس کا فیصلہ بھی کرنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ کیسے زیادتی کی، دونوں جماعتوں میں سے جس کو بھی رزیرو سیٹیں ملیں یہ پی ٹی آئی کی ہی ہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں، آپ ہمیں سڑکوں پر آنے اور احتجاج کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج تک بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشنز پر عمل کررہے ہیں، امید ہے آج کا فیصلہ ہمارے حق میں آنے کے بعد ایک فتح ملے گی، تمام خواتین کا شکر گزار ہوں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...