Home Uncategorized مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت کو خراب قرار دے دیا

مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت کو خراب قرار دے دیا

Share
Share

کراچی: اداکارہ مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت کو خراب قرار دے دیا۔اداکارہ کاکہناہے کہ غیرملکیوں کو پورا لباس اسی لیے پہننا پڑتا ہے کہ آپ کی گھورتی ہوئی للچائی ہوئی نظروں سے محفوظ رہ سکیں

مریم نفیس نے لندن میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ مریم نفیس کو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب غیر ملکی پاکستان آتے ہیں تو وہ ہمارا لباس پہنتے ہیں لیکن جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کا لباس مختصر ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کے پاکستان آ کر پورا لباس پہننے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی مردوں کی ذہنیت خراب ہے۔ وہ اپنی مرضی کا لباس پہننے والی خواتین کو خراب نظروں سے دیکھتے اور گھورنے لگتے ہیں۔ یہ کوئی قابل فخر بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کو پورا لباس اسی لیے پہننا پڑتا ہے کہ آپ کی گھورتی ہوئی للچائی ہوئی نظروں سے محفوظ رہ سکیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پوری دنیا میں مردوں کا یہی رویہ ہوتا ہے لیکن مریم نفیس کو مسئلہ صرف پاکستانی مردوں سے ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...