Home سیاست آئی ایم ایف سے شرائط پر اتفاق، دو ہفتوں میں اسٹاف سطح پر معاہدہ متوقع

آئی ایم ایف سے شرائط پر اتفاق، دو ہفتوں میں اسٹاف سطح پر معاہدہ متوقع

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں عالمی ادارے اگلے پروگرام کے لیے گرین سگنل دیے اور اگلے دو ہفتوں میں اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں پروگرام کے حجم، دورانیے سمیت معاہدے کے دیگر خدوخال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل چند اہداف اور شرائط پوری کرنے کا کہا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سخت فیصلے کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات میں بجٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...