Home Uncategorized طالبان نے خواتین سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا کٹ لگا دیا

طالبان نے خواتین سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا کٹ لگا دیا

Share
Share

کابل: طالبان نے اگست 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سےخواتین سرکاری ملازمین کو ملازمتوں پر آنے سے روک دیا تھا اور اب ان کی تنخواہیں بھی کم کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرتے ہوئے 5 ہزار افغانی ماہانہ تنخواہ کردی گئی ہے۔

تنخواہوں میں تبدیلی کا اطلاق جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

وزارت خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف سرکاری اسپتالوں اور اسکولوں میں کام کرنے والی خواتین کو ملازمتوں پر آنے کی اجازت تھی اور ان کو تنخواہ بھی مکمل دی جائے گی۔

طالبان کے اس اقدام سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین متاثر ہوں گی جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں اور زیادہ تر کے مرد طویل جنگ میں مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں یونیورسٹی کی خواتین لیکچرار اور پروفیسرز کی تنخواہ پبلک سیکٹر میں تقریباً 35 ہزار افغانی ہوا کرتی تھی۔

مختلف وزارتوں میں انتظامی عہدوں پر کام کرنے والی خواتین کو 20 ہزار افغانی تنخواہ دی جاتی تھی تاہم طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ گھٹ کر 15 ہزار افغانی رہ گئے تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ تنخواہوں میں کٹوتی کنونس الاؤنس کی مد میں کی گئی ہے اور جب ان خواتین کو ملازمتوں پر آنے کی اجازت دیدی جائے گی تو تنخواہ میں دوبارہ اضافہ کردیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...