Home Uncategorized مائیکروویو ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کے مریض کی ٹانگیں کٹنے سے بچ گئیں

مائیکروویو ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کے مریض کی ٹانگیں کٹنے سے بچ گئیں

Share
Share

اسٹرلنگ: اسکاٹ لینڈ میں نئی حیرت انگیز مائیکروویو ٹیکنالوجی کی مدد سے ذیابیطس کے ایک مریض کی دونوں ٹانگیں کٹنے سے بچ گئیں۔

74 سالہ بیری میلڈ کو ٹائپ ٹو ذیابیطس ہے اور انہوں نے دیکھا کہ پیروں کے السر کووڈ وبائی مرض کے دوران مسلسل خراب ہوتے گئے جب تک کہ سرجنوں نے کہا کہ ان کے پاس کٹوتی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

مریض جن کا نام مسٹر میلڈ ہے، کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ایک میڈیکل طالب علم تھا جس نے ان کی حالت کا مشاہدہ کرتے ہوئے مائکروویو علاج کو ایک اختیار کے طور پر پیش کیا اور نو ماہ کے علاج کے بعد وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

کورونا وبا کے دوران مسٹر میلڈ کے پاؤں پر ذیابیطس کی وجہ سے زخم نمودار ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی حالت تشویش ناک حد تک بڑھ گئی تھی اور نوبت پیروں کو کاٹنے تک آگئی تھی تاہم اسٹرلنگ میں ’ایمبلیشن‘ نامی ادارے کی تیار کردہ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی Swift کے ذریعے زخموں کا کامیاب علاج کیا گیا۔

اس ٹیکنالوجی میں مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کے لیے مائیکرو ویوز کی کم توانائی کی خوراک استعمال کی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...