Home Uncategorized چین کو فوجی راز افشاء کرنے پر تائیوانی فوجی پر فرد جرم عائد

چین کو فوجی راز افشاء کرنے پر تائیوانی فوجی پر فرد جرم عائد

Share
Share

 

تائپے: تائیوان کے ایک فوجی پر چین کو فوجی راز افشا کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی بحری فوج کے اہلکار سارجنٹ چن نے اپریل 2022 سے فروری 2023 کے درمیان اپنے موبائل فون سے پنگ ٹانگ، یلان اور دیگر مقامات پر خفیہ قومی دفاعی معلومات کی تصاویر اور معلومات حاصل کیں۔

بعد ازاں ایک میسجنگ ایپس کے ذریعے یہ تصاویر اور معلومات چین کے ایک خفیہ اہلکار کو بھیجی تھیں اور اس کے عوض ایک لاکھ 70 ہزار تائیوانی ڈالر وصول کیے تھے۔

تائیوان میں جاسوسی کی سزا نہایت سخت ہے اور کئی مقدمات میں موت کی سزا بھی دی گئی۔ بالخصوص چین کے ساتھ معاملات نہایت حساس ہیں۔

رواں برس اپریل میں باپ اور بیٹے کو خفیہ فوجی معلومات جمع کرنے اور چین کے لیے ایک جاسوسی “تنظیم” تیار کرنے کی کوشش کرنے پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...