Home سیاست آئی ایم ایف کا ہدف باتوں سے پورا نہیں ہوگا ،کڑوے فیصلے کرنے پڑیں گے، وزیراعظم

آئی ایم ایف کا ہدف باتوں سے پورا نہیں ہوگا ،کڑوے فیصلے کرنے پڑیں گے، وزیراعظم

Share
Share

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کڑوے فیصلے کرنے پڑیں گے ، آئی ایم ایف کا ہدف باتوں سے پورا نہیں ہوگا ، وزارتوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے چاہئیں، محرم الحرام میں صوبوں کو جو مدد درکار ہوگی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف کی بہتری کیلئے خوداحتسابی کی ضرورت ہے ملک بھر میں اداروں اور صوبوں کو آپس میں رابطہ میں رہنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ میراتاجکستان اورقازقستان کادورہ بہت کامیاب رہا ، روس کےصدرپیوٹن سےملاقات بہت مفید رہی اور تجارت سمیت دیگر شعبوں پر بات ہوئی، دورہ چین میں کاروباری و دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی، مسائل کو حل کرکے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بجلی کی ترسیلی لائنز کو بہتر بنانا اور بجلی چوری پر قابو پانا ہے، ملک بھر میں تیل سے چلنےوالے10لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے خطیر رقم کی بچت ممکن ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر 1200ارب روپے کی ریکوری نہ ہوتو ڈیمز اور سولرائزیشن میں یہ پیسہ لگ سکتا ہے، اللہ نے موقع دیا ہے تو جت کر قوم کی خدمت کرنی ہوگی، پاکستان کی حالت ہم سب کے سامنے ہے، وزیراعظم ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ پر میری پوری توجہ ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...