Home Uncategorized غزہ جنگ نے تنازع فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا،سعودی وزیرخارجہ

غزہ جنگ نے تنازع فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا،سعودی وزیرخارجہ

Share
Share

ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کاکہنا ہے کہ غزہ کی جنگ نے تنازع فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کےحوالے سے مملکت کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم موجودہ سیاسی افراتفری میں عالمی نظام کے قوانین کے نفاذ پر زور دیتے رہیں گے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی، خطے میں امن اور سلامتی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری اس بات پر متفق ہے کہ خطے میں استحکام کا حل صرف فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کو روکنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی کوششیں جاری ہیں ، عرب میڈیا ذرائع نے کل دوحہ میں غزہ معاہدے کے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...